خبردار!سوشل میڈیا پر آنیوالے لنکس کلک کرنے سے احتیاط کریں

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر آنے والے لنکس پر کلک کرنے میں احتیاط برتیں۔
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پیر کو ایک ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر شہریوں کو یوم آزادی یا 14 اگست کے حوالے سے گردش کرنے والے لنکس موصول ہوں اور ان کو انعام کے لالچ بھی دی گئی ہو تو ان لنکس سے محتاط رہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے متعلق شکایت ادارے کی ہیلپ لائن 1991 درج کرائی جا سکتی ہیں۔

