ثانیہ مرزا کو بالی ووڈ میں آئٹم سانگ کی پیشکش

معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی انڈین اہلیہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ

انہیں بولی ووڈ کی ایک فلم میں ’آئٹم سانگ‘ کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

ایک ٹی وی شو کے دوران ثانیہ اور شعیب نے اپنی لو میرج کی کہانی بھی سنائی۔ بھارتی ٹینس اسٹار نے انکشاف کیا کہ بولی وڈ فلم ساز ساجد خان نے انہیں ایک فلم میں ’آئٹم سانگ‘ کرنے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کپڑوں سے ان کے پورے جسم کو ڈھانپ دیں گے، بس وہ آئٹم سانگ کرنے کے لیے رضامند ہو جائیں۔ ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ ساجد خان ان کے بھائیوں کی طرح ہیں جنہوں نے انہیں محبت میں گانے کی پیش کش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ انہیں ’ٓآئٹم سانگ‘ میں عریاں کرنے کی بجائے پورے کپڑے پہنائیں گے۔ تاہم ثانیہ نے انکار کر دیا۔

ایک سوال کے جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ اگر انہیں اداکاری کی آفر ہو تو وہ اپنی پاکستانی اداکارہ دوست اشنا شاہ کے ساتھ ڈیبیو کریں گے۔ انہوں نے ثانیہ مرزا بارے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ان کی اہلیہ ہمایوں سعید کے ساتھ اپنے شوبز کیرئیر کا ڈیبیو کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ ثانیہ مرزا کبھی عدنان صدیقی کے ساتھ کام کریں۔ یاد رہے کہ معروف پاکستانی ڈرامہ سیریز میرے "پاس تم ہو” میں عدنان صدیقی نے ایسے شوہر کا کردار ادا کیا تھا جس نے ہمایوں سعید کی بیوی چرا لی تھی۔ شعیب ملک نے ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا ذکر اسی پیرائے میں کیا تھا۔

اہنے انٹرویو میں دونوں نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر باتیں کیں۔ ثانیہ مرزا نے بتایا کہ دونوں کے درمیان پہلی ملاقات 2004 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلی ملاقات میں ہی دونوں کے دلوں کی گھنٹیاں بج گئی تھیں اور ایک طرح سے ان میں محبت ہو گئی تھی۔ ٹینس سٹار نے بتایا کہ انہیں شعیب ملک کی سادگی پسند آئی جب کہ کرکٹر نے بتایا کہ وہ ثانیہ مرزا کی خوبصورتی پر مر مٹے تھے، خاص طور پر ان کی ناک میں میں پہنی نتھ بہت ظالم نکلی۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا سے ملاقات کے فوری بعد ہی انہوں نے والدین کو بتا دیا تھا کہ وہ بھارتی لڑکی سے شادی کریں گے۔

معروف ماڈل آمنہ بابر نے طلاق کی تصدیق کر دی

اسکے بعد انہوں نے ثانیہ کے والد کو بھی بتا دیا کہ وہ ان کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں نے بتایا کہ پہلی ملاقات کے کچھ عرصے بعد ہی انہوں نے شادی کرلی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں ثانیہ مرزا نے بتایا کہ انہیں اردو مکمل سمجھ آتی ہے، تاہم کچھ الفاظ بولنے میں بعض اوقات مسئلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اردو بطور مضمون پڑھ رکھی ہے۔ شعیب ملک کے مطابق ثانیہ مرزا کو اردو سمجھنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی، البتہ وہ کبھی کبھار اہلیہ کی ہندی سے پریشان ہوجاتے ہیں، کیوں کہ حیدرآباد ہندی کچھ مختلف ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 12 اپریل 2010 کو شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ دونوں جلد ہی ’اردو فلکس‘ پر ٹاک شو بھی کرتے دکھائی دیں گے جبکہ حال ہی میں دونوں نے اپنا پرفیوم اور میک برانڈ بھی متعارف کرایا تھا۔ یہ بھی خبریں ہیں کہ دونوں کی زندگی پر جلد بولی وڈ میں ایک فلم بھی بنائی جائے گی، جس میں دونوں خود بھی مختصر کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

Item song offered to Sania Mirza in Bollywood Urdu News

Back to top button