خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرہونگے

عدالت عظمیٰ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

عدالت عظمیٰ نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے پشاور ہائیکورٹ کے حکم کیخلاف کے پی حکومت کی اپیل پر سماعت کی ہے ۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے استدعا کی کہ صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے ، ہائیکورٹ کے حکم کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں ، اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دینے کی پابند ہے۔

کے پی حکومت کی الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے درخواست مسترد کردی گئی ہے ، عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیئے کہ خیبرپی کے میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے ، پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تمام اقدامات کر چکا ہے ۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ جماعتی بنیادوں پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، ملک میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے، سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: نسلہ ٹاور کے معاملے میں انسانی ہمدردی کی ضرورت ہے
تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی، سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیئے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

Back to top button