کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو مودی سرکار کی حمایت اور سکھ برادری کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ، دھمکیوں کا سلسلہ بند نہ ہونے پر اداکارہ نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہے۔
متنازع بیانات سے مشہور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو سکھ برادری سے متعلق متنازع بیان دینا مہنگا پڑ گیا ، اداکارہ کی جانب سے سکھ کمیونٹی کے لیے ’’دہشت گرد‘‘ کا لفظ استعمال کیے جانے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دی تاہم اداکارہ نے کہا کہ میں اس قسم کی گیدڑ بھبھکیوں یا دھمکیوں سے نہیں ڈرنے والی نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف سلمان خان کی دلہن بنیں گی یا وکی کوشل کی؟
بھارتی اداکارہ نے اپنے گزشتہ بیان میں ’’خالصتانی تحریک‘‘ اور سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ قرار دیا تھا اور بعد میں اس بیان سے صاف مکر گئی تھیں۔
