پاکستان کی چٹا گانگ ٹیسٹ میں 8 وکٹوں سے فتح
پاکستانی ٹیم نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چٹاگانگ ٹیسٹ اپنے نام کر لیا ہے ۔ ٹیسٹ میچ کے آخری روز مہمان ٹیم نے اپنی اننگز شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 151 رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 73 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔
مہمان ٹیم کی دوسری وکٹ 171 رنز پر گری اور عابد علی نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 91 رنز پر آئوٹ ہوگئے ، عابد علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مہمان ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اظہر علی نے میچ کو آگے بڑھایا اور پرسکون انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی ۔ بابراعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔
مہمان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر سے شرو ع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 133 میں منتخب نمائندگان کے داخلے پر پابندی
واضح رہے کہ میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی بیٹنگ کی بدولت 330 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔
