نسلہ ٹاور کے معاملے میں انسانی ہمدردی کی ضرورت ہے

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے نسلہ ٹاور کے معاملے کو انسانی ہمدردی سے منسلک کر دیا ہے ، سعید غنی کا کہنا تھا کہ تعمیرات میں کہیں نہ کہیں خلاف ورزی ہو جاتی ہے۔

سعید غنی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت 6 ہزار سے زیادہ غیرقانونی سوسائٹیز کو ریگولر کرنے کے لیے آرڈیننس لا رہی ہے لہٰذا سندھ حکومت بھی چاہتی ہے کہ سرکاری زمین پربنے گھروں کو ریگولر کرنے کی اجازت ہونی چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: 3 روز کی چھٹی بھی لاہور میں سموگ کم نہ کر سکی
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ متاثرین کی تعداد لاکھوں میں ہو تو ان کے گھروں کو بچانا چاہئے اور نسلہ ٹاور معاملہ میں انسانی ہمدردی کی ضرورت ہے۔کراچی میں اب امن و امان کی صورتحال بہتر ہے ، 2002 سے 2018 تک کراچی میں پیپلز پارٹی اور مضبوط ہوئی ہے۔

Back to top button