3 روز کی چھٹی بھی لاہور میں سموگ کم نہ کر سکی
لاہور میں سموگ کے ڈیرے بدستور قائم ہیں، تین چھٹیوں کے باوجود فضا شفاف نہیں ہو سکی ہے ، طبی ماہرین نے لاہور کی فضا کو شہریوں کی صحت کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت میں بڑھتی سموگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ، شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ماحولیاتی طور پر آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور آج بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں شہر کی فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 275 ہے ۔ ماحولیاتی انڈیکس کے مطابق دہلی دوسرے اور کولکتہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس
دنیا میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے کراچی 9ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستانی شہر بہاولپور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی لاہور سے بھی زیادہ بتائی جاتی ہے۔
