این اے 133 میں منتخب نمائندگان کے داخلے پر پابندی

ای سی پی کی جانب سے این اے 133 میں منتخب نمائندوں کے داخلے پر پابندی لگا دی،

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور میں ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا جس کی انتخابی مہم آج کل زوروں پر ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے منتخب نمائندوں کا انتخابی حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے ، اس سلسلے میں سی سی پی او اور ڈی سی لاہورکو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ آفیسرنے بتایا کہ منتخب نمائندگان کے این اے 133 میں داخلہ روکنے کے احکامات جاری کردیئے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان ، ممبران سینیٹ، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیپکر و ڈپٹی سپیکر قومی و صوبائی اسمبلی این اے 133 حلقے کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

الیکشن کمیشن کے عہدیدار نے بتایا کہ بلدیاتی نمائندے اور پبلک آفس ہولڈرز کو ھی انتخابی مہم میں شریک ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

Back to top button