کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ
ملک بھرمیں کرونا کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، مثبت کیسز کی شرح 1.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
کرونا کے اعداد و شمار والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 42 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 475افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ 10افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
کرونا سے ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کی رہی سہی ساکھ بھی خاک میں مل گئی
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 327 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ، مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
