دہشتگردی مقدمہ، عمران خان نے جے آئی ٹی کو جواب جمع کرا دیا

انسداد دہشتگردی عدالت میں درج ہونے والے مقدمہ میں چئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے جے آئی ٹی کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر میں نے پرامن شرکت کی۔
عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ جو کچھ تقریر میں کہا نہ تو دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے نہ ہی میرا کہنے کا ایسا مقصد تھا، پولیس نے امپورٹڈ حکومت کے پریشر میں آ کر نہ صرف پی ٹی آئی کارکنوں بلکہ عام شہریوں پر بھی بے شمارجھوٹے مقدمات درج کیے ہیں۔
عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا میں نے کوئی غیر قانونی عمل نہیں کیا جس سے انتشارپھیلا ہو، سیاسی مخالفین کے کہنے پرپولیس نے حکومت کی ملی بھگت سے جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت مقدمہ درج کیا، میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے۔
