پرویزرشید کا متبادل امیدوار کون ہوگا، پارٹی قیادت نے سرجوڑ لیے

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے نااہل قرار دینے کے بعد نئے امیدوار کے لیے ن لیگی قیادت نے مشاورت شروع کردی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے ن لیگی رہنما پرویز رشید کی نا اہلی کے بعد لیگی قیات کی جانب سے ان کے متبادل امیدوار کے لیے صلاح مشورے شروع کردیے گئے ہیں ، اس ضمن میں اعلیٰ قیادت کی طرف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، ن لیگ پنجاب کے صدر رنا ثناء اللہ اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت دیگر رہنماوں سے مشاورت کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پرویز رشید کے متبادل کے طور پر اس وقت سیف الملوک کھوکھر، انجینئر بلیغ الرحمان ، سعود مجید ، عرفان صدیقی اور افنان اللہ کے ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے تاہم سینیٹ امیدوار کے حوالے سے حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے۔
خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا جب الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی ، تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کردی ، الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد پرویز رشید کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس کے بعد سینیٹ الیکشن کے لیے پرویز رشید کو نا اہل قرار دے دیا گیا ۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس کے واجبات پر ان کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا ہے تو واجبات کی ادائیگی لازمی کرنا ہوگی ، تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا اقدام الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا ، پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی ، جس میں پرویز رشید نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرنگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ 95 لاکھ کی رقم جمع کروانے کے لیے تیار ہیں مگر رقم جمع نہیں کی گئی ، پنجاب ہاؤس سے رقم کا مطالبہ کیا گیا لیکن بینک کی معلومات نہیں دی گئیں ، پرویز رشید نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو فریق بنایا تھا۔ پرویز رشید نے استدعا کی تھی کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ، جس پر گذشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے پر پنجاب ہاؤس سے جواب طلب کیا تھا ، لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پنجاب ہاؤس کے ذمہ دار افسر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کیا اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button