رانا شمیم کا اصل بیان حلفی منگوانے کیلئے ہائی کمیشن کو خط

اٹارنی جنرل آفس نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کا لندن سے اصل بیان حلفی منگوانے کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کو خط تحریر کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں اٹارنی جنرل آفس نے خط تحریر کیا جس میں بتایا گیا کہ اصل بیان حلفی وزارت خارجہ کے ذریعے جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔

خط میں تحریر کیا گیا کہ سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی کی کاپی نمائندے کے سامنے دستخط کروا کر محفوظ کی جائے، خط کی کاپی رانا شمیم، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لطیف آفریدی اورسیکرٹری وزارت خارجہ اسلام آباد کو بھی ارسال کی جائیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے نئی درخواست دائر کر دی گئی ، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت فریقین کو رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے اور بیانِ حلفی وزارت خارجہ کے ذریعے جلدعدالت کے سپرد کیا جائے۔

Back to top button