رمضاالمبارک کا چاند نظر آ گیا، پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا

لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
لاہور سمیت دیگر شہروں میں مطلع ابر آلود ہونے کے باوجود غروب آفتاب کے بعد چاند کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا، مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے چاند کا اپنی چھتوں پر نظارہ کیا۔
