رواں سال کراچی میں ڈینگی سے 32 افراد جاں بحق ہوچکے

کراچی میں رواں سال ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

سندھ کے محکمہ صحت سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 257 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں رواں ماہ ڈینگی مریضوں کی تعداد 4 ہزار 318 ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد پانی اور پھلوں کے مشروبات کا استعمال رکھیں جبکہ پپیتے کے پتوں کا عرق بھی استعمال کریں۔

Back to top button