روپے کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری؛ انٹربینک میں ڈالر154روپے سے تجاوز

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ 154 روپے سے تجاوز کرگئی۔
درآمدات کے لیے نئے درآمدی لیٹر آف کریڈٹس کے کھلنے کے حجم میں اضافے جیسے عوامل کے باعث ڈالر کی طلب کے مقابلے میں رسد محدود رہی جو ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بنا۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدراتارچڑھاو کے بعد مزید68 پیسے بڑھکر 154.68روپے پر بند ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30پیسے بڑھکر 154.90روپے پر بند ہوئی۔
