’زندگی تماشا‘ آئندہ سال مارچ میں ریلیز کی جائیگی

’آسکر‘ کے لیے نامزد پاکستانی فلم زندگی تماشا کو آئندہ سال مارچ میں ریلیز کیا جائے گا، فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم کا دوبارہ ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔
فلم کا پہلا ٹریلر ستمبر 2019 میں جاری کرتے ہوئے اسے جنوری 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن بعض مذہبی حلقوں کے اعتراض کے بعد اس کی نمائش موخر کر دی گئی۔
فلم میں مذہبی افراد کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا گیا جبکہ فلم ساز ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی ’ایک اچھے مولوی کے گرد گھومتی ہے۔
مذہبی حلقوں کے اعتراض اور دھمکیوں کے بعد اس کا ٹریلر بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، جس کے بعد فلم ساز نے تحفظ کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا تھا۔