سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن ٹریفک حادثے میں زخمی

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین وارن ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے، سابق سپن بائولر میلبرن میں اپنے بیٹے جیکسن کے ساتھ موٹر سائیکل چلا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

حادثے کے وقت شین وارن جو موٹر سائیکل چلا رہے تھے اس کا وزن 300 کلوگرام تھا اور حادثے کے بعد موٹر سائیکل سابق کرکٹر کو گھسیٹتے ہوئے تقریباً 15 میٹر دور تک ساتھ لیکر گئی۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کے بیٹے ازہان کا ثانیہ مرزا کو تھپڑ

میڈیا رپورٹس کے مطابق شین وارن کو ٹانگوں، ٹخنوں اور کولہوں پر زخم آئے اور انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے شین وارن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Back to top button