سابق سپیکر فہمیدہ مرزا الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار

الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کی اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی بحال کردئیے۔
سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے روبرو جی ڈی اے رہنما فہمیدہ مرزا کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ ٹربیونل نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات بحال کر دیئے۔
