سابق ن لیگی MPA رائے حیدر علی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے

تحریک انصاف نے مسلم لیگ( ن) کی اہم وکٹ گرا دی، جڑانوالہ سے (ن ) لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے حیدر علی خان ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی رائے حیدر علی خان نے زمان پارک میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔رائے حیدر علی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور سیاسی ایجنڈے کی بھرپور تائید کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان فسطائیت کیخلاف جدوجہد کا استعارہ اور صلاحیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے رائے حیدر علی کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہے کہ رائے حیدر علی خان پی پی 101 جڑانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔
