سابق کپتان محمد یوسف انڈر19کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کیجانب سے سابق کپتان محمد یوسف کوانڈر 19کرکٹ ٹیم کاہیڈ کوچ مقرر کردیاگیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق محمد یوسف کا پہلا اسائمنٹ 8سے17دسمبر تک یواے ای میں انڈر19ایشیا کپ اور 13جنوری سے 4فروری تک سری لنکا میں ہونیوالا انڈر 19ورلڈ کپ ہے۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر محمد یوسف پاکستانی کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں۔

Back to top button