عمران خان اتنے بڑےبول نہیں بولا کروجیسا کروگےویسا بھرو گے،نوازشریف

مسلم لیگ (ن)کےصدر میاں نواز شریف نے کہا ہےکہ میرےگلے میں رسی ڈال کر وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالنے کا کہنےوالا آج خودجیل میں ہے۔عمران خان اتنے بڑے بول نہیں بولا کرو جیسا کروگےویسا بھرو گےعاجزی سیکھواوراللہ تعالیٰ سے معافی مانگو۔
لاہورمیں قرضہ اسکیم سےخطاب کرتےہوئےنوازشریف نےکہاکہ کتنی عمدہ بات ہے کہ قرض بھی دیاجارہاہےاورایک پیسہ بھی سود نہیں لیاجارہا اگرعوام کے نمائندوں کواس ملک میں کام کرنےدیاجاتا توآج ملک میں کوئی شخص بھی بے گھر نہ ہوتا میرےپہلےدورحکومت میں ہم نےایسی بہت سی اسکیمیں شروع کیں لیکن ہمیں فارغ کردیا گیااوردوسرےدورمیں بھی ایساہی ہوا،ہم دوقدم آگے چلتےتو ہمیں آٹھ قدم پیچھےدھکیل دیا جاتا۔
نوازشریف نےکہا کہ (ن)جتنا کام کس حکومت نےکیاہے؟موٹروےکس نے بنائیں؟لوڈشیڈنگ کس نےختم کی؟دہشتگردی مسلم لیگ ن نےختم کی۔ملک کو ایٹمی ملک بنایا،اورنج لائن مسلم لیگ ن نےبنائی اسکےجواب میں ایک ارب درخت اورساڑھے3سوڈیمزبنانےکادعویٰ کرنےوالےبتائیں یہ منصوبےکہاں گئے؟
سابق وزیراعظم کاکہنا ہےکہ مریم نوازاورشہباز شریف بجلی سستا کرنےکی بہت کوشش کر رہےہیں۔نواز شریف نےعندیہ دیا کہ بجلی کےنرخ بہت بڑھ گئےہیں اس مسئلے کوحل کرنےکےلیےوفاقی حکومت سولر پینل کی طرف جائےگی تاکہ زیادہ نرخوں کاجھگڑا ہی ختم ہوجائے مگراس میں وقت لگے گا کیوں کہ اس منصوبےکے لیے خطیر رقم درکار ہے۔ہم آئی ایم ایف کوخدا حافظ کہتے ہیں لیکن مخالفین آ کر دوبارہ آئی ایم ایف کولےآتےہیں۔
نواز شریف نےپی ٹی آئی پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ یہ کہتےہیں کہ پنجاب پریلغار کرنےآ رہےہیں کیا یہ دونوں صوبوں میں لڑائی کروانا چاہتےہیں؟آپ کےعزائم کیا ہیں؟ جیل سےکال آتی ہے کہ احتجاج کرو کیاوہاں سے کبھی فلاحی منصوبوں کی کال آئی؟
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ خیبرپختون خواکے اسپتالوں میں عوام کے لئےکوئی سہولت نہیں اسی لیے وہاں کےمریض پنجاب آتے ہیں، ان سےپوچھا جائےایک ارب درخت، ہاؤسنگ اسکیم اور دیگراسکیمیں کہاں ہیں؟ یہ پنجاب پرحملہ کرنےآتےہیں اگر ہمارا مقابلہ کرنا چاہتےہوتواپنےصوبےمیں عوام کی خدمت کرو،وہاں ہیلتھ کارڈ، کسان کارڈ، قرضہ اسکیمیں اوردیگرسہولتیں دو۔
ن لیگ کےسربراہ نے کہا کہ بھیڑبکریوں کی طرح پی ٹی آئی کےپیچھے چلنےوالے ان سے پوچھیں کہ پچاس لاکھ گھرکدھر ہیں؟ان کی کارکردگی صفرہے اورماردھاڑ میں نمبر ون ہیںِ۔یہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ان کا کام ہی سڑکوں پراحتجاج کرنا ہےہم نےیہ موٹرویزاحتجاج کےلیےنہیں بنائیں انہیں جہاں موقع ملتا ہےاحتجاج کرنےلگتے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں4ماہ احتجاج کیا میں وزیراعظم ہاؤس میں تھا احتجاج میں کہا گیا میں نواز شریف کےگلے میں رسی ڈال کر اسے وزیراعظم ہاؤس سے باہر نکالوں گا،یہ الفاظ اس شخص کے ہیں جوجیل میں، اسی طرح آئی جی، چیف سیکریٹری اور دیگرکودھمکی دی گئی کہ چھوڑوں گا نہیں اور جیلوں میں ڈالوں گا۔
ڈاکٹرذاکرنائیک اسلام کاپیغام پہنچاکراہم فریضہ سرانجام دےرہے ہیں،وزیراعظم
نواز شریف نےعمران خان کو مشورہ دیا کہ اتنے بڑےبڑے بول نہیں بولا کرو عاجزی سیکھو عاجزی اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو، جیسا کروگے ویسا بھرو گے۔ انہوں نے انگریزی مثال دی کہ جو کرو گے سامنے آئے گا۔