سلمان نے کترینہ کی شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟


’’مجھ کو غم ہے تیری جدائی کا، رنج ہے اپنی بے وفائی کا‘‘، معروف گلوکار کشور کمار کی مدھر آواز میں گایا گیا یہ گیت آج کل بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان کی پلے لسٹ میں ضرور شامل ہوگا جوکہ اپنی گرل فرینڈ کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی کا غم بھلانے کیلئے سعودی عرب میں پہنچ چکے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ کترینہ کی جانب سے اپنے بہترین دوست سلام کو شادی میں مدعو کرنے کے باوجود دبنگ خان شادی کی رات 9 دسمبر کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی خفت مٹانے اور غم بھلانے کے لئے لیے مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق سلمان خان نے قطرینہ کی شادی کے روز سعودی عرب پہنچ کر ایک لائیو کنسرٹ میں سٹیج۔پر رقص کیا اور گانے بھی گائے ۔ اس کنسرٹ میں شلپا شیٹی، جیکولین فرنینڈز، سائی منجریکر، پربھو دیوا، سہیل خان، سنیل گروور، کمال خان اور آیوش شرما نے بھی پرفارمنس دی۔

ریاض میں میوزیکل کنسرٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مدعو کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔سلمان خان نے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اتنے بڑے پیمانے پر بالی وڈ کا پہلا کنسرٹ کرنے کا موقع دیا۔

بھارتی سپر سٹار نے کہا کہ ’ہم اپنی طرف سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہم یہاں بار بار آئیں گے، ہم آپ کی تفریح کے لیے پوری کوشش کریں گے، ہم یہاں اپنی فلمیں لائیں گے، ہم یہاں اپنے کنسرٹ کریں گے، ہم آپ کو معیاری، اچھی، صاف ستھری اور لطف اندوز ہونے والی تفریح فراہم کریں گے۔

سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا میں چند ماہ قبل دمام آیا تو تبدیلی دیکھی نوٹ کی۔ اب میں چند مہینوں میں دوبارہ زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ حقیقت میں تبدیلی یہ ہے کہ ہم پہلی بار یہاں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میں تمام چہروں پر تبدیلی دیکھ رہا ہوں، میں آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔

سعودی عرب میں اپنی فلموں کی شوٹنگ اور باہمی تعاون کے بارے میں سلمان خان نے کہا کہ ہم کچھ فلموں کی شوٹنگ یہاں کرنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ یہاں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔ انہون نے کہا کہ جب بھی سعودی عرب کو میری ضرورت پڑے گی میں دستیاب رہوں گا۔ سلمان نے کہا کہ میں نے سعودی عرب کے بارے میں کافی پڑھا ہے اور میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس تبدیلی کو دیکھنا خوش آئند اور خوشگوار ہے ،بالی ووڈ سٹار نے کہا کہ سعودی عرب بلاشبہ تہذیبوں کا سنگم ہے۔

یاد رہے کہ 55 سالہ بالی وڈ سٹار سلمان خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا۔ وہ اب تک 107 فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ان کی اہم فلموں میں ’’باڈی گارڈ‘‘، ’’دبنگ‘‘ اور ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سلمان خان کی گرل گرینڈ کترینہ کیف نے 9 دسمبر کو وکی کوشل سے ہندو رسومات کے تحت شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کیا اور زندگی کے اہم ترین دن پر کروڑوں روپے خرچ کیے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کو اپنی شادی کتنے کروڑ میں پڑی؟
دونوں نے ریاست راجستھان کے 700 سالہ قدیم اور تاریخی ’سکس سینز ریزورٹ’ میں شادی کی، جہاں پر کمرے کا ایک رات کا کرایہ ساڑھے 6 لاکھ روپے تک ہے۔ تاہم سلمان خان نے دعوت ملنے کے باوجود کترینہ کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور سعودی عرب روانہ ہو گئے۔

Back to top button