گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کی خبرجھوٹی نکلی

نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے سوشل میڈیا پر اپنی وفات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔
وائرل افواہوں کے بعد طاہرہ سید نے فیس بک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ ان کی صحت اور انتقال سے متعلق پھیلائی جانے والی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ گلوکارہ کے مطابق انہیں معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت کے حوالے سے مختلف غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
اپنے پیغام میں طاہرہ سید نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اس وقت نیویارک میں اپنی نارمل اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔ انہوں نے مداحوں کی محبت، فکر اور دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔
