فرانس میں گدھوں کی مدد سے ذہنی مریضوں کا علاج شروع

فرانس کے ایک نفسیاتی ہسپتال میں ذہنی صحت کے علاج کے لیے گدھوں کی مدد لی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے مضافات میں سرسبز و شاداب ماحول اور تاریخی عمارتوں کے درمیان واقع ویل ایورارڈ ہسپتال مریضوں کو روایتی طبی علاج کے ساتھ ایک منفرد اور پُرسکون تجربہ بھی فراہم کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منفرد منصوبے کے تحت مریض گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، انہیں سیر کرواتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور ان کے ساتھ جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ سیشن کے دوران بھی مریضوں نے 5 گدھوں کے ساتھ خوش گوار وقت گزارا اور رخصت ہوتے ہوئے انہیں محبت سے گلے بھی لگایا۔
ہسپتال کے 60 سالہ مریضہ نتھالی نے میڈیا کو بتایا کہ گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے مجھے ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا کسی پُرسکون دوا کے استعمال سے حاصل ہوتا ہے۔
