پاکستان کا تجارتی خسارہ34 ارب 76 کروڑ ڈالرزسےتجاوزکرگیا

پاکستان کا تجارتی خسارہ 11 ماہ میں بڑھ كر 34 ارب 76 کروڑ ڈالرزسےتجاوزکرگیا
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں تجارتی خسارہ 17.48 فیصد بڑھ گیا۔
ادارہ شماریات نے بتایاکہ مئی میں ماہانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 39.43 اورسالانہ بنیادوں پر 13.68 فیصد کمی ہوئی، پاکستان کا تجارتی خسارہ مئی 2026 میں 2 ارب 58 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں برآمدات میں5.61 فیصد کمی ہوئی، جولائی 2025 تامئی 2026 میں پاکستان کی برآمدات 27 ارب 90 کروڑ ڈالرز رہیں تاہم مئی میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 9.59 اورسالانہ بنیادپر 1.26فیصد کااضافہ ہوا اور گزشتہ ماہ مئی میں پاکستان کی برآمدات 2 ارب 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں درآمدات میں5.94 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی 2025 تا مئی 2026 میں درآمدات کا حجم 62 ارب 66 کروڑ ڈالرز رہا، مئی 2026 میں پاکستان کی ماہانہ بنیادوں پردرآمدات میں 21.45 فیصد کی کمی ہوئی۔
