سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون، گیس کی پیداوار میں بھی کمی

سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون سامنے آیا ہے، جس کے بعد گیس کی قلت کا مسئلہ بھی سر اٹھانے لگا ہے۔
گیس فیلڈ سے کراچی اور سندھ کو گیس فراہمی میں 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہوگئی ہے۔ سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔
سوئی سدرن کے مطابق نعمت بسل گیس فیلڈ میں بھی تکنیکی خلل کی وجہ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیداوار گھٹ گئی ہے۔
سوئی سدرن نے مزید کہا کہ گیس فراہمی میں بڑی کمی سے سوئی سدرن سسٹم بری طرح متاثر ہے تاہم گھریلو صارفین کو اولین ترجیح پر رکھتے ہوئے گیس لوڈ منیجمنٹ کی جائے گی۔
