سوات و گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، خوف و ہراس مبتلا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
محکم موسمیات کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 محسوس کی گئی تھی ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی اور زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
