کراچی پولیس کی کارروائی میں 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 4 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا ، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

کارروائی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ایس ایس پی کیماڑی کراچی فدا حسین جانوری نے بتایا پولیس نے شیر شاہ میں واقع قبرستان کے قریب خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس کے دوران 4 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان سے بتایا جا رہا ہے، ملزموں کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

Back to top button