ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : انگلینڈ ، آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر12 راؤنڈ کے گروپ ون سے سیمی فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم اپنے چاروں میچز جیت کر گروپ میں سرفہرست ہونے کے باوجود سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی کی اُمیدیں روشن کر لی ہیں۔
جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے 189رنز بنائے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے انہیں انگلینڈ کے خلاف کم از کم 58رنز سے کامیابی درکار تھی تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم انگلینڈ کو 131 رنز تک محدود نہ رکھ سکی ۔
سیمی فائنل کے لیے حتمی فیصلے کے بعد گروپ ون سے 10 نومبر کو پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا سامنا ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ یا بھارت میں سے کسی ایک ٹیم سے ہو گا۔سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ 11 نومبر کو دبئی میں ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان گروپ ٹو میں اپنا آخری میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا، جس میں اگر اپ سیٹ نہ ہوا تو پاکستان گروپ میں سرفہرست ٹیم ہوگی۔
