سوشل میڈیا پرعامر لیاقت اور دانیہ میں جاری جنگ تیز

سوشل میڈیا پرعامر لیاقت حسین اور ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے مابین جاری جنگ میں تیزی آ گئی ہے اور دونوں نے ایک دوسرے پر مزید الزامات عائد کر دیئے ہیں۔ عامر لیاقت حسین کی جانب سے دانیہ شاہ کی نازیبا گفتگو کی آڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد اب دانیہ نے بھی ان کی ایک آڈیو شیئر کر دی ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ پر ہزیانی کیفیت میں چلاتے ہوئے سنائی دیتے ہیں۔ دانیہ شاہ نے کلپس کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نشہ کرنے کے منفی اثرات ایسے ہوتے ہیں۔ عامر لیاقت کا موقف ہے کہ انہوں نے کبھی نشہ نہیں کیا۔
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر نشئی، چرسی، اور بداخلاق ہونے کے الزامات لگائے ہیں جبکہ عامر نے دانیہ کی فحش گفتگو کے آڈیو کلپس لیک کر دیئے ہیں تاکہ اسے بدکردار ثابت کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ دانیہ اور عامر نے فروری 2022 میں شادی کی تھی۔ تاہم 7 مئی 2022 کو دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا، اگرچہ ابتدائی طور پر عامر لیاقت نے اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا لیکن بعد ازاں اہلیہ کے خلاف شرمناک الزامات کی مبینہ آڈیوز شیئر کرتے ہوئے ان کی کردار کشی شروع کر دی۔ ردعمل میں دانیہ شاہ نے بھی شوہر کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان پر الزامات کی بارش کر دی۔ دانیہ کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت گھٹیا کردار کے انسان ہیں اور انہیں فحش ویڈیوز بنانے پر مجبور کرتے تھے۔ عامر نے جواب میں انسٹاگرام پر متعدد وائس کلپس شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ دانیہ شاہ کی ہیں، جن سے متعلق انہیں شادی کے بعد علم ہوا کہ وہ بدکردار خاتون ہیں، ان وائس کلپس میں مبینہ طور پر دانیہ شاہ کو دوسرے لوگوں سے نائٹ کے لیے ریٹ طے کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ ان کلپس کو شیئر کرتے ہوئے عامر لیاقت نے دعویٰ کیا کہ انہیں دانیہ شاہ کے ’بدکردار‘ ہونے سے متعلق شادی کے بعد علم ہوا۔ انکا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اور بھی ثبوت موجود ہیں۔
وائس کلپس شیئر کیے جانے کے بعد دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی آڈیو کلپس شیئر کیں، جن میں وہ ان پر سخت غصے میں چِلاتے سنائی دیئے،دانیہ شاہ نے کلپس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ نشہ کرنے کے منفی اثرات ایسے ہی ہوتے ہیں، اسکے بعد دانیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس عامر لیاقت کی جانب سے خود پر ظلم و تشدد کے تمام ثبوت موجود ہیں اور وقت آنے پر وہ انہیں سامنے لائیں گی۔ دانیہ اس دوران رو پڑیں اور کہا کہ عامر لیاقت نے نہ صرف ان کی بلکہ ان کی والدہ کی بھی ’کردارکشی‘ کی اور ان کا بھی لحاظ نہ کیا، انہوں نے کہا کہ عامر نے ان کی ’کردارکشی‘ کیلئے انسٹاگرام پر انتہائی غلیظ باتیں لکھیں اور ساتھ ہی سوال کیا کہ اگر وہ اتنی ہی خراب تھیں تو موصوف نے ان سے فرمائش کر کے شادی کیوں کی؟ دانیہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت انہیں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ عامر لیاقت سے کسی بھی صورت میں صلح نہیں کر سکتیں، جو شخص ان کی زندگی تباہ کرنے پر تلا ہو، اس سے وہ صلح نہیں کر سکتیں۔
واضح رہے کہ دانیہ عامر لیاقت سے 31 برس کم عمر ہے، انہوں نے شوہر سے تنسیخ نکاح کے لیے بہاولپور کی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، دانیہ شاہ سے قبل عامر لیاقت نے جولائی 2018 میں خود سے کم عمر ماڈل طوبیٰ انور سے شادی کی تھی، جنہوں نے ان سے فروری 2022 میں خلع لے لی تھی۔ اس سے قبل عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے کی تھی، جن سے ان کے دو بچے بھی ہیں مگر یہ شادی بھی دسمبر 2020 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
