سیاست دانوں کے مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلے گا

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔

 شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف عدالت کا حکم نہ ماننے پر توہین عدالت میں نااہل ہوں گے۔الیکشن عدالت کے حکم کے مطابق ہوں گے۔الیکشن کیلئے فوج بھی سیکیورٹی فراہم کردے گی۔عدالت بڑی واضح ہے کہ قانون اور آئین جیتے گا، عدالت میں الیکشن سے متعلق ایک پارٹی نے بھی اعتراض نہیں کیا۔آج جو گفتگو مولانا فضل الرحمان نے کی یہ ان کی شایان شان نہیں تھی، مولانا نے جو کہا یہ نواز شریف کے الفاظ تھے، یہ کس منہ سے الیکشن میں جائیں ان کے پاس کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ چھوٹی سے بڑی عید تک مذاکرات ہی ہوں۔

Back to top button