ٹوئٹر کی مفت بلیو ٹک سروس ختم

سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان، معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سمیت کئی شخصیات اور اداروں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک غائب ہوگیا۔
ٹوئٹر پر بلیو ٹک کے ذریعے صارف کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی جاتی تھی کہ یہ اکاؤنٹ جعلی نہیں بلکہ اصلی ہی ہے تاہم اب یہ بلیو ٹک صارفین کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے غائب ہونا شروع ہوگیا ہے۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان جن کے ٹوئٹر پر 19 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک غائب ہوگیا۔
یہی نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، موجودہ کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی بلیو ٹک غائب ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سمیت اور بھی کئی ویریفائیڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بلیو ٹک ہٹا دیا گیا ہے۔
