سینیٹ قائمہ کمیٹی، نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت

 سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیپرا کو بجلی مہنگی نہ کرنے کی ہدایت کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے400 یونٹ تک بجلی کے بل سے ٹیکسز ختم کی سفارش کردی، اجلاس میں سینیٹر مشتاق نے کہا ہے کہ لوگ سول بغاوت کی طرف جا رہے ہیں، حکومت کو عوامی بے چینی اور اضطراب کا ادراک نہیں، نگران وزیراعظم کے بیانات عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں، کمیٹی نے آئی پی پیز کے مالکان کی تفصیلات طلب کر لی۔

کمیٹی نے قومی ایوارڈز کیلیے نامزدگیوں پر بھی اعتراضات اٹھادیئے، کمیٹی ارکان ڈٹ گئے کہ بجلی کی قیمت میں مزید ایک پیسہ نہیں بڑھنے دینگے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی ارکان نے بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کے معاملے پر نیپرا پر برس پڑے اور نیپرا کو بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی نے400 یونٹ تک کے بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کی سفارش کردی۔

Back to top button