شعیب ملک اور عائشہ عمر کی شادی کی افواہیں کیوں اڑیں؟

سوشل میڈیا پر پاکستانی اسٹار بیٹسمین شعیب ملک اور اداکارہ عائشہ عمر کی شادی کی افواہوں نے ثانیہ مرزا کو پریشان کر دیا یے۔ یہ افواہیں تب شروع ہوئیں جب عائشہ عمر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شعیب ملک کے ساتھ کروائے گئے ایک تشہیری فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جن میں دونوں کو ایک سوئمنگ پول میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ فوٹوشوٹ مارکیٹ ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شور مچ گیا اور صارفین نے عائشہ سے یہ سوال کرنا شروع کر دیا کہ کیا انہوں نے ثانیہ مرزا کے شوہر کو اچک لیا ہے اور کیا وہ سٹار کرکٹر سے شادی کرنے جا رہی ہیں؟
یاد رہے کہ عائشہ عمر نے ایک ایسے وقت میں شعیب ملک کے ہمراہ اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جب انہوں نے ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین ففٹی بنانے والے پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ شعیب ملک نے 7 نومبر کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محض 18 گیندوں پر 54 رنز بنائے تھے۔ شعیب اور عائشہ بارے اڑنے والی ان افواہوں نے شعیب کہ اہلیہ اور ایک بچے کی ماں ثانیہ مرزا کے لیے بھی پریشانی کھڑی کر دی لیکن شعیب ملک کی بچت اس لیے ہو گئی کہ دونوں میاں بیوی اس وقت دبئی میں اکٹھے موجود ہیں۔
دراصل شعیب ملک کی جانب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیے جانے کے بعد ہی عائشہ عمر نے بھی جذبات میں آ کر ان کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں جس پر کئی لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں شعیب ملک کے ساتھ ایک سوئمنگ پول میں دیکھا جاسکتا ہے، ان تصاویر پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کم ازکم شعیب ملک کو اتنا تو خیال کرنا چاہیے تھا کہ وہ ایک شادی شدہ آدمی ہیں اور ثانیہ مرزا کے شوہر ہیں۔
کئی لوگوں نے اداکارہ کو شریعت اور معاشرے کی اقدار یاد دلائیں جب کہ بعض افراد نے ان کے خلاف انتہائی سخت زبان بھی استعمال کی اور انہیں غیر شرعی تصاویر بنوانے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بعض لوگوں نے اداکارہ عائشہ عمر کو طعنہ دیا کہ انہوں نے فوٹو شوٹ کی تصاویر شعیب ملک کی عمدہ کارکردگی کے لیے سنبھال کر رکھی تھیں اور جب کرکٹر نے شاندار اننگز کھیلی تو انہوں نے تصاویر مارکیٹ کر دیں۔ کچھ سال مہینے عائشہ کی جانب سے اس عمل کو شعیب ملک کا گھر اجاڑنے کی سازش قرار دیا۔ دونوں کی تصاویر پر ایک مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے عائشہ سے پوچھا کہ کیا انہوں نے شعیب کے ساتھ شادی کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے؟ مداح کے سوال پر عائشہ عمر نے سنجیدگی سے انہیں جواب دیا اور بتایا کہ جی نہیں، بالکل نہیں، شعیب ملک کی شادی ہوچکی اور وہ اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ بہت خوش ہیں لہذا بلاوجہ بات کا بتنگڑ بنانے کی کوشش نہ کی جائے۔
عائشہ عمر نے اپنے کمنٹ میں شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دونوں کی بہت عزت کرتی ہیں اور یہ کہ شعیب ملک ان کے بہترین دوست ہیں۔ اداکارہ نے سوال پوچھنے والے کو بتایا کہ وہ اور شعیب ملک ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں، ان کی آپس میں اچھی دوستی ہے اور یہ کہ دنیا میں میاں بیوی کے علاوہ دوستی کے رشتے بھی ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ عائشہ عمر نے فوٹو شوٹ کی جن تصاویر کو اب شیئر کیا، وہ دو ہفتے پہلے کی ہیں، تاہم انہیں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اب شیئر کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فوٹو شوٹ ایک تشہیری مہم کا حصہ تھا جس میں شعیب کو عائشہ عمر کے ساتھ ایک سوئمنگ پول میں رومانوی انداز اپنائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
