شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن کر کے فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نےانٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےدوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کےدرمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا، فورسز کےساتھ مقابلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے جب کہ ہلاک ہونےوالے خوارج کےقبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،ہلاک خوارج معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرکے 12 خوارج کو ہلاک کیاتھا جب کہ آپریشن کےدوران 6 اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیاتھا۔
