شوگرملز ایسوسی ایشن کےعہدیدار شوگر کمیشن کے سامنے پیش ہوگئے

آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے صدر اسلم فاروق سمیت چاروں صوبوں کے عہدیداران شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اسلم فاروق کے علاوہ شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا کے صدور بھی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں موجود ہیں۔
کمیشن کےسربراہ واجد ضیاء اور ممبران گوہر نفیس، احمد کمال، بلال رسول، ماجد حسین اور بشیر اللہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے بیانات قلم بندکر رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے سبسڈی لینے، چینی کی درآمد اور قیمت میں اضافے سے متعلق سوالات کیے۔ عہدیداران سے ٹیکس چرانے، بےنامی ٹرانزیکشن، غیر رجسٹرڈ ایجنٹس اور مڈل مین کے کردار کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔
آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی شوگر کمیشن کے اراکین سے ملاقات دوپہر دو بجے تک جاری رہی۔ کمیشن نے کل زیر تحقیق شوگر ملز کے سی ای اوز کو بھی بلایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button