شہباز شریف کیخلاف غیرملکی اثاثہ کیس کارروائی 5 نومبر تک ملتوی

لاہور کی نیب عدالت نے غیرملکی اثاثہ کیس اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست پر کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی ہے ، کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف خود روشٹرم پر آگئے اور جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب قومی اسمبلی اجلاس کے لیے اسلام آباد جانا ہے ، کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وکیل نے موقف اپنایا کہ اس وقت نئے نیب آڈیننس کا نفاذ ہو چکا ہے اور اس حوالے ٹرائل کا طریقہ کار بھی بدل گیا ہے۔ اب چونکہ نئے آرڈیننس کے تحت گواہ کے بیان کے وقت ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی لہٰذا یہ ٹرائل اب پرانے طریقے پر نہیں چل سکتا۔

کیس کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے نقطہ اٹھایا کہ نیب آرڈیننس میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں ہے کہ پہلے سے جاری ٹرائل قانونی نہیں رہیں گے۔

Back to top button