شہباز شریف کی درخواست ضمانت کل سماعت کیلئے مقرر

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری درخواست ضمانت پر ریٹائرڈ جج کے انتقال کے باعث سماعت نہ ہوسکی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت کی درخوسست کل کے لیے مقرر کر دی، لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے واضح کیا ہے کہ شہبازشریف پہلے ہائیکورٹ پیش ہونگے پھر نیب پیش ہونگے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں نیبب میں گرفتاری کے خدشے کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی تاہم سابق جج شریف حسین بخاری کے انتقال کے باعث درخواست پر سماعت نہ ہوسکی اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم علی خان نے شہباز شریف کی درخواست کو کل کے لیے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔شہباز شریف کی جانب سے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں، نیب کے پاس منی لانڈرنگ کے کوئی ثبوت موجود نہیں، الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں لہذا گرفتاری سے روکا جائے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، رانا ثناء اللہ نے آٹے چینی کا سہولت کار وزیراعظم کو قرار دے دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ شہباز شریف نے دس سال صوبے کی خدمت کی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button