وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی میں اہم ملاقات

وزیر داخلہ محسن نقوی اورایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کے مابین مذاکرات ،معاہدے کےحوالےسےاہم ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سےملاقات کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کر کے ایران امریکا جنگ کے خاتمے کے لیے مسودوں پر تفصیلی بات چیت کی۔

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات نے قیام امن کے طریقہ کار پر غور کیا۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں ہی قیام کریں گے، محسن نقوی امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم ملاقاتیں جاری رکھےہوئے ہیں۔

Back to top button