نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار

گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھی گئی۔
گورنرسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شرح سود کو 11.50 فیصد پر مستحکم رکھاگیا۔
خیال رہے کہ سٹیٹ بینک نے 27 اپریل سے پالیسی ریٹ 11.5 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے،آج بھی آئندہ ڈیڑھ ماہ کےلیے شرح سود کا تعین کرتےہوئے پرانی سطح کو برقرار رکھا گیا۔
اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی صورت حال، معاشی اشاریوں اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ، جس کے بعد پالیسی ریٹ سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
