اہم شخصیات کاڈیٹابرائےفروخت،لوٹ سیل لگ گئی

پنجاب میں اہم شخصیات کی سکیورٹی خطرے میں پڑگئی،ڈیٹاچندہزارروپےکےعوض فروخت کئےجانےکابڑاانکشاف سامنےآگیا۔
تفصیلات کے مطابق اہم شخصیات کا ڈیٹا چند ہزار روپے کے عوض فروخت کرنے والا گینگ جنوبی پنجاب سے پکڑا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب سے ایک گینگ پکڑا ہے، یہ گینگ اہم شخصیات کا ڈیٹا چند ہزار روپے کے عوض فروخت کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈیٹا فروخت کرنے میں ملوث 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ہمیں پتہ چلا ہے کہ مختلف اداروں کے افراد ڈیٹا لیک کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کر رہے ہیں۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید خرم علی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا لیکیج اور ذاتی معلومات بیچنے پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، تمام اداروں کو مطلع کر رہے ہیں کہ ڈیٹا بیچنے پر کارروائی کی جائے۔
انہوں نےیہ بھی بتایا ہے کہ شہریوں کا ذاتی ڈیٹا بیرونِ ملک ایجنسیوں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
