طلاق لینے کے فیصلے پر پچھتاوا ہے، میرے شوہر برے نہیں تھے: اداکارہ حبا علی خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حبا علی خان نے اپنے طلاق لینے کے فیصلے پر پچھتاوے کا اظہار کردیا۔
اداکارہ حبا علی خان کا ایک انٹرویو میں کہنا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی میں نے شادی کرلی تھی اوربعد ازاں اداکاری سےکچھ وقت تک وقفہ لیا تھا،پھر چند برس تک شوبز میں واپس آنےکا نہیں سوچا،پھر میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو میں نےاداکاری سےمزید وقفہ لےلیا اور پھر کچھ ہی عرصے بعد میری طلاق ہوگئی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاق کےبعد لوگوں کی طرح طرح کی باتیں سننے کی وجہ سےمیں ڈپریشن میں چلی گئی تھی اورکئی برسوں تک ذہنی مسائل کا شکار رہی تھی۔
ا حبا علی خان نے بتایا کہ نہ میرےشوہر برے تھے اور نہ مجھ میں کوئی خامی یا کمی تھی،بس ذہنی ہم آہنگی نہ ہونےکی وجہ سے طلاق کافیصلہ لیا تھا،طلاق سے متعلق شوہر سےبات رات کےکھانے کے دوران کی تھی،ہمارے درمیان اس وقت بھی کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوا تھا۔حبا علی خان کا کہنا تھاکہ میں کبھی کبھارخود کو طلاق کی وجہ ٹھہراتی تھی،آج بھی میری سوچ ہے کہ ایک تو مجھے شادی نہیں کرنی چاہیے تھی،اگر شادی کرلی تھی تو نبھانی چاہیےتھی کیوں کہ میری طلاق کےدوران میرے خاندان میں بہت سی خواتین اپنے گھروں کو بچارہی تھیں،میں بھی تھوڑا برداشت کرلیتی،میرے والدین میں بھی لڑائیاں ہوتی تھیں۔
حبا کا کہنا تھا کہ میں اکثر سوچتی ہوں کہ میں نےبرداشت کیوں نہیں کیا،مجھے بیٹےکے بعد اپنے اندر تھوڑی لچک پیدا کرلینی چاہیےتھی،میں خود کو سمجھالیتی کہ اگر اس شخص میں4چیزیں اچھی ہیں اور دو بری ہیں تو کیا ہوا۔
