عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع

لاہور پولیس نے کینٹ کچہری اور پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیسوں کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور پولیس نے عطا تارڑ، رانا مشہود اور اویس لغاری کو حراست میں لینے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کر لی ہے۔
پولیس کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزمان دانستہ طور پر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں، وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
پولیس نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، عدالت ہمیں ملزموں کی گرفتاری کے لیے اجازت دے۔
