وزیر صحت سندھ سعید غنی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

وزیر صحت سندھ سعید غنی نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، سعید غنی نے آئندہ الیکشن مہم کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔
سعید غنی نے ضمنی انتخابات اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی انتخابی مہم کے لیے وزیر صحت کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وہ بلدیاتی اور ضمنی انتخابات کے سلسلے میں مزید ذمہ داریاں انجام نہیں دے سکیں گے۔
سعید غنی نے بتایا کہ اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوا دیا ہے جس کو ابھی تک منظور نہیں کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق سعید غنی کے استعفیٰ کی منظوری کا فیصلہ بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بحیثیت صدر پیپلزپارٹی کراچی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لوں
