پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز جزوی متاثر

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس جزوی تعطل کا شکار ہو گئی ہے، جبکہ کچھ شہروں میں سروس سست روی کا شکار ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی اے نے واضح کیا کہ انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی وجہ سیلاب اور بارشوں کے باعث متاثر ہونے والی فائبر آپٹکس ہیں جن پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروسز میں بہتری میں کچھ روز لگ سکتے ہیں، پی ٹی سی ایل کے مطابق ٹیمیں انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔
