عمارہ اطہر لاہور کی پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسر تعینات

آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی عہدے کے 4 افسران کے تقرر اور تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔عمارہ اطہر کو چیف ٹریفک آفیسر لاہور لگایا گیا ہے، وہ اس عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

سابق سی ٹی او ایس ایس پی مستنصر فیروز کو سیف سٹی اتھارٹی میں نئی پوسٹنگ دی گئی ہے جب کہ آئی جی پنجاب کے پرسنل اسٹاف افسر صاحبزادہ بلال عمر کو تبدیل کر کے اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اور حمزہ امان اللہ کو نیا پی ایس او تعینات کیا گیا ہے۔

Back to top button