عمران جھوٹی سازش کا رونا رو کر پاکستان کو بدنام کر رہا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے کہا ہےعمران خان کا بندوبست نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کو کھاجائے گا،اوراگر یہ باز نہ آئےتو جیلوں کےدروازے کھول سکتے ہیں۔
گجرات میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکبھی سازش کا رونا روتے ہو کبھی کہتے ہو جان کو خطرہ ہے، تم نے ايک کروڑ نوکرياں دينے کے بجائے لاکھوں کو بيروزگارکرديا، کيا رياست مدينہ ميں بنی گالہ کی ناجائز تجاوزات کو ريگولرائز کرايا جاتا تھا۔ عمران خان تم قوم کو دھوکا دے رہے ہو۔
انہوں نے کہا عمران خان تم نے پاکستانی معيشت کو ڈبوديا، جھوٹے شعبدہ باز نے چار سال غريبوں کا خون چوسا، آج بھی جھوٹی سازش کا رونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاعمران خان کو تکلیف ہوتی ہے کہ سپریم کورٹ کے دروازے رات12بجے کیوں کھلے، آئين کی سربلندی کيلئے رات ميں عدالتيں کھل سکتی ہيں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انتقام نہيں ليں گے لیکن اگر تم باز نہ آئے تو تمہارے ليے جيلوں کے دروازے بھی کھول سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاعمران خان توشہ خانہ کا حساب دينے سے چھپ رہا ہے، يہ کشمير کا ترجمان تونہ بن سکا مگر فرح گوگی کاترجمان بن گيا، آج بھی جھوٹی سازش کارونا روکر پاکستان کو بدنام کررہا ہے۔
انکا کہنا تھاشريف فيملی کی کرپشن ڈھونڈنے کيلئے تم الٹے ہوگئے، ايک پائی ثابت نہ کرسکے، عمران خان کی چھتری کے نيچے بيٹھ کر مافيا عوام کا خون چوستی تھی،قائد نواز شريف اور شہباز شريف نے مخلوق کی خدمت کرنا سکھايا، ميری کابينہ ہونہ ہو،چينی کی قيمت 70روپے کلو پر لاؤں گا،عمران خان نے 20 کلو آٹے کيلئے ماؤں، بزرگوں کو لائنوں ميں لگايا، ميں پورے پنجاب ميں آٹا اور گھی سستا کردوں گا۔
