عمران خان کی سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس کے التوا کی درخواست

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت توہین عدالت کیس کے التوا کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

عدالت اعظمیٰ میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کی، درخواست میں کہا کہ میرا مؤکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہے، جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے آج ہفتے تک جواب طلب کیا تھا، سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہفتے کو ہی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کریں گے۔

Back to top button