عمران عباس اور علیزے شاہ شادی کر رہے ہیں یا نہیں؟


اداکار عمران عباس نے اپنی اور اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکار عمران عباس اور علیزے شاہ کی شادی کی افواہیں زیر گردش تھیں۔
ان خبروں کا آغاز اس وقت ہوا جب حال ہی میں عمران عباس نے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جس کے بعد سے مختلف سوشل میڈیا ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز پر یہ رپورٹ کیا جارہا تھا کہ دونوں کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور ڈراموں کی یہ جوڑی حقیقی زندگی میں بھی ایک ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ علیزے شاہ اور عمران عباس نے ڈراما سیریل ‘جو تو چاہے’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور ناظرین کی جانب سے اس جوڑی کو بہت زیادہ سراہا بھی گیا تھا۔ علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر دونوں کی کچھ مزاحیہ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد سے یہ خبریں زیر گردش کرنا شروع ہوئیں کہ عمران عباس جلد ہی علیزے شاہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔
تاہم اب اداکار عمران عباس نے اپنی شادی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں علیزے شاہ سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑی۔ انہوں نے علیزے شاہ سے شادی کے دعوے پر مبنی یوٹیوب ویڈیوز کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے اسے مسترد کیا۔ عمران عباس نے اسکرین شاٹ پوسٹ کرنے کے ساتھ ہی لکھا کہ انکی شادی کے حوالے سے یوٹیوب پر بے بنیاد افواہیں گردش کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ علیزے شاہ کی جانب سے فی الحال عمران عباس کے ساتھ شادی کی خبروں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اس سے پہلے عمران عباس نے 2019 میں ڈراما سیریل ‘جو تو چاہے’ میں علیزے شاہ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا اور سیٹ پر بنائی جانے والی دونوں کی ٹک ٹاک ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی۔ حال ہی میں عمران عباس نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے تھے اور بتایا تھا کہ وہ ذہنی طور پر شادی کرنے کے لئے تیار ہیں۔
عمران عباس سے مداحوں نے ان کی شادی، پسند کی لڑکی اور ان کی خوبصورتی سمیت ان کی تعلیم سے متعلق سوالات کیے تھے، ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عمران عباس کو دولہا دیکھنے کے خواہاں ہیں، جس پر اداکار نے ’می ٹو‘ لکھا، یعنی وہ خود بھی اپنی شادی کے خواہاں ہیں۔ تاہم اداکار نے یہ نہیں بتایا رھا کہ وہ کب اور کس سے شادی کریں گے۔
عمران عباس کے اس انٹرویو کے کچھ روز بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہ چلنا شروع ہوگئی کہ وہ علیزے شاہ سے شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں ہیں جس کی اب انہوں نے تردید کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button