عمران نے حملے کی ذمہ داری ڈی جی Cاور حکومت پر ڈال دی

تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان نے گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے دوران خو د پر ہونیوالےحملے کا الزام حکومت کائونٹر ٹیرازم کے ڈائریکٹر جنرل پر لگا دیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے میاں اسلم اقبال کے ہمراہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج گوجرانوالہ میں خود پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور میجر جنرل فیصل کو قرار دیا ہے،عمران خان نے بتایا کہ ان کے پاس پہلے سے بھی کچھ معلومات آ رہی تھیں جن کی بنیاد پر وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ جو قاتلانہ حملہ کرایا گیا ہے یہ انہی لوگوں نے کروایا ہے۔
انکا کہنا تھاعمران خان نے انہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائِے داخلہ اسلم اقبال کو بلا کر ان کی طرف سے یہ بیان جاری کرنے کو کہا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا؛ ‘تین لوگوں کے بارے میں میرا یقین ہے جنہوں نے یہ سب کچھ کرایا؛ وہ شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور میجر جنرل فیصل ہیں’۔ اسد عمر کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ ‘ان کے پاس پہلے سے بھی کچھ معلومات آ رہی تھیں جن کی بنیاد پر وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ جو قاتلانہ حملہ کرایا گیا ہے یہ انہی لوگوں نے کروایا ہے۔
اسد عمر نے کہا عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ان تنیوں افراد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے, اگر انہیں نہیں ہٹایا گیا تو ملک گیر احتجاج ہو گا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ ملک ایسے ہی عمومی حالات کے ساتھ چلتا رہے،اگر عمران حان کا مطالبہ پورا نہیں کیا جاتا تو جس دن، جس وقت عمران خان کال دیں گے ملک بھر میں کارکن سڑکوں پر نکل کر احتجاج شروع کریں گے۔
ویڈیو بیان میں میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ وہ شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور میجر جنرل فیصل کے خلاف عمران خان پر حملے کا مقدمہ درج کروا رہے ہیں اور اس سلسلے میں عمران خان کا بیان بھی لے لیا گیا ہے۔
